طاہرہ صفدر بلوچستان ہائی کورٹ کی چیف جسٹس نامزد

لاہور: چیف جسٹس نے جسٹس طاہرہ صفدر کو بلوچستان ہائی کورٹ کی اگلی چیف جسٹس نامزد کردیا۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےچیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ’بلوچستان ہائی کورٹ کی اگلی چیف جسٹس طاہرہ صفدر ہوں گی اور یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہو رہا ہے کہ کسی ہائی کورٹ کی چیف جسٹس خاتون ہوں گی۔
واضح رہےکہ بلوچستان ہائی کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی 31 اگست کو ریٹائر ہو رہے ہیں جس کے بعد جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر چیف جسٹس کا عہدہ سنبھا لیں گی۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے مزید کہاکہ میں نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ جمہوریت پر آنچ نہیں آئے گی، میں نے بروقت انتخابات کا وعدہ کیا تھا جبکہ عدلیہ کی طاقت سے آئین اور جمہوریت ملک میں قائم رہے گی۔