پی ٹی آئی کے کارکنان آپس میں لڑپڑے،کرسیاں بھی ماری گئیں

شاہدرہ :الیکشن مہم کا آج آخری روز ہے اور تمام جماعتیں جگہ جگہ جلسے کررہی ہیں اور اپنا پارٹی منشور دے رہی ہیں تاہم جلسے کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے کارکنا ن آپس میںلڑ پڑے ۔
نجی ٹی وی کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے کارکنا ن داتا دربار کے جلسے میںآپس میں لڑ پڑے، کارکنان نے ایک دوسرے پر ہاتھ صاف کیا ،جلسے میں کارکنان نے ایک دوسرے پرلاٹھیاں برسائیں اور کرسیاں بھی پھینکیں گئیں۔
واضح رہے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج لاہور کے 4 مقامات میں مختلف جلسوں سے خطاب کرنا ہے ،پی ٹی آئی کے گزشتہ کچھ دنوں میں مختلف جلسوں میں متعدد بار پارٹی کارکنان ایک دوسے پر حملہ آور ہو چکے ہیں۔