شریف خاندان جتنامظلومیت کاڈرامہ کررہاہےاتنافلموں میں نہیں دیکھا،عمران

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ شریف خاندان جتنا مظلومیت کا ڈرامہ کر رہا ہے اتنا تو فلموں میں بھی نہیں دیکھا۔ شریف خاندان اربوں روپے بڑے بڑے پراجیکٹ پر خرچ کرتے ہیں کیونکہ اس میں پیسا بنتا ہے۔
لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ چور اور ڈاکو ملک کو مقروض کر گئے،اگر وہ قوم کا پیسہ چوری نہ کرتے تو انہیں جیل نہ جانا پڑتا۔
جبکہ ایماندار آدمی کبھی خوف کی وجہ سے یا پیسے کے لیے اپنا ضمیر نہیں بیچتا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ یہ ملک کی تقدیر بدلنے کا وقت ہے، 25 جولائی کو خود بھی ووٹ کے لیے گھروں سے نکلنا ہے اور دوسروں کو بھی نکالنا ہے۔