نوازشریف نےملک کوکھوکھلاکردیا،عوام سوچ سمجھ کرووٹ ڈالے،جہانگیرترین

لودھراں:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی عوام کو اندھروں سے نکال کر روشنیوں کی جانب لیکر جائیں گے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے لودھراں میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے پورے ملک کو کھوکھلا کردیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارا منشور عوامی خدمت منشور ہے ،جنوبی پنجاب کی عوام کو اندھروں سے نکال کر روشنیوں کی جانب لیکر جائیں گے۔

جہانگیر ترین کا کہناتھاکہ عمران خان نے پورے ملک سے ن لیگ کا صفایا کر دیا ہے ،25 جولائی کو گھروں سے عمران خان کو وزیر اعظم بنانے کیلئے نکلیں ۔