راولپنڈی :سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہاکہ کل سپریم کورٹ میں آخری کوشش کروں گا اور انشاءاللہ جیت قانون کی ہو گی۔
انہوں نے کہاکہ میں حلقہ این اے 60 کے لوگوں کو کہتا ہوں کہ تیاری جاری رکھیں اور اپنے پولنگ ایجنٹ قائم رکھیں اور پرچیاں بھی تقسیم کرتے رہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ مایوسی کفر ہے اور لوگ موت کے منہ سے بھی کامیابی چھین لیتے ہیں، ہارتا وہ ہے جو ہار کو تسلیم کرتا ہے، 25 تاریخ قلم دوات اور بلے کیلئے تاریخی دن ہے۔
شیخ رشید نے کہاکہ حلقہ این اے 60 اور 62 کے لوگوں کو قلم دوات کی جیت کی پہلے ہی مبارکباد دیتا ہوں، این اے 60 کے حلقہ کے لوگ کل رات تک سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کریں اور جو بھی فیصلہ آیا ہم سر تسلیم خم کریں گے۔