لاہور: پولیس کے سابق انکاؤنٹر اسپیشلسٹ عابد باکسر کے بعد ایک اور سابق پولیس افسر فرخ وحید کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔تفصیلات کے مطابق اصغر بھولا گجر کیس میں ملوث سابق پولیس انسپکٹر فرخ وحید کا ویڈیو بیان وائرل ہوگیا، جس میں انہوں نے حیران کن انکشافات کیے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق ویڈیو بیان میں فرخ وحید کا کہنا ہے کہ رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثنااللہ نے نوید کمانڈو کے ذریعے کئی قتل کرائے، رانا ثنااللہ لوگوں کو قتل کروانے میں ملوث ہیں۔سابق پولیس انسپکٹر کا مزید کہنا تھا کہ رانا ثنا مجھے بھی قتل کرنا چاہتا تھا، اسی کے خوف سے بیرون ملک رہنے پر مجبور ہوں، فرخ وحید نے چیف جسٹس سے آزاد کمیشن بنانے کی اپیل بھی کی ہے۔