اڈیالہ جیل میں نوازشریف کی خفیہ ملاقاتیں

راولپنڈی: ایک نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف اورکپیٹن صفدر نے اڈیالہ جیل میں خفیہ وی آئی پی ملاقاتیں کی ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اورخیبرپختونخوا کے گورنرظفراقبال جھگڑا نے نوازشریف سے ملاقات کے لئے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کیا اورانتظامیہ سے اجازت لئے بغیراڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

دونوں گورنروں سے نوازشریف نے خفیہ طورپرملاقات کی جس میں مریم نواز، کپٹن صفدر بھی موجود تھے، آدھے گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہنے والی ملاقات کے بعد رفیق رجوانہ اورطفراقبال جھگڑا پنجاب ہاؤس واپس چلے گئے۔