لاہور: الیکشن کمیشن نے پہلی بار خواجہ سراؤں کو الیکشن آبزرور کی ذمہ داریاں سونپ دیں،سیشن جج لاہور نے خواجہ سراء سوسائٹی کے 25 کارکنوں کو الیکشن آبزرور کے کارڈ جاری کردیے ہیں ۔
ڈسٹرکٹ سیشن جج لاہور کی طرف سے جاری کیے گئےکارڈز پر خواجہ سرا بھی خوشی سے سرشار ہیں۔
اس موقع پر خواجہ سراء سونیا ناز کا کہنا ہے کہ پہلی بار خواجہ سراؤں کو الیکشن آبزرور مقرر کیا گیا ہے اور اس ذمہ داری کو بخوبی سر انجام دیں گے۔
واضح رہے کہ عام انتخابات 2018 میں کئی خواجہ سراء بھی حصہ لے رہے ہیں۔