اسلام آباد: نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم اتھارٹی (نیکٹا) اورسیکیورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے دہشت گروں کی مالی معاونت روکنے کے لئے مفاہمتی یاداشت پردستخط کردیئے ہیں۔
نیکٹا کے سربراہ ڈاکٹرسلمان اورایس ای سی پی کے چیئرمین شوکت حسین نے مفاہمتی یاداشت پردستخط کئے۔
اس معاہدے کے تحت دونوں ادارے دہشت گردی کے لئے مالی معاونت کی روک تھام کے سلسلے میں مشترکہ کوششیں بروئے کارلائیں گے۔
نیکٹا کے سربراہ ڈاکٹرسلمان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی پس منظرمیں ایس ای سی پی اورنیکٹا کا باہمی اشتراک اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافہ کرنے کے لئے مل کرکام کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کومالی معاونت اور رقم کی غیرقانونی ترسیل کے بارے میں آگاہی پیدا کی جائے گی۔
ایس ای سی پی کے چیئرمین شوکت حسین نے واضح کیا کہ منشیات فروشی سے حاصل ہونے والی آمدنی کی ترسیل روکنے کے لئے مؤثر اقدامات کئے جائیں گے ۔