مقبوضہ کشمیرمیں مظالم پرعالمی برادری گونگی بہری بنی ہوئی ہے،مشعال ملک

اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم جاری ہیں،جبکہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر گونگی بہری بنی ہوئی ہے۔

اراکین یورپین پارلیمنٹیرینز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہناتھاکہ مقبوضہ وادی جیل کی صورت اختیار کرچکی ہے، بھارت سالوں سے ایل او سی پر خون کی ہولی کھیل رہا ہے، یورپین پارلیمنٹیرینز اپنی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر بھرپور اجاگر کریں۔

انہوں نےمزید کہاکہ بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی پر پہرے بٹھا رکھے ہیں اور مقبوضہ کشمیر میں روز لاشیں گرا رہی ہے۔

بھارت نے کشمیری حریت قائدین کو غیرقانونی نظر بند کررکھا ہے۔