بیجنگ، امریکی سفارتخانے کے باہر دھماکا

بیجنگ: چین کے دارالحکومت بیجنگ میں امریکی سفارت خانے کے باہر زور دار دھماکا ہوا ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فوری طور پردھماکےکی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد امریکی سفارت خانے کی عمارت کے قریب دھویں کے بادل دیکھیں گئے۔
چینی حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہے۔ فوری طور پر کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔