انقرہ:ترک پارلیمان نے مکمل اکثریت کے ساتھ انسداد دہشت گردی کے نئے قوانین کی منظوری دے دی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان نئے قوانین کے تحت اداروں کو ویسے ہی اختیارات مل گئے ہیں، جیسے ہنگامی حالت کے نفاذ کے دوران انہیں حاصل تھے۔
اب پولیس12 دن تک کسی مشتبہ فرد کو حراست میں رکھ سکے گی۔ ساتھ ہی احتجاج اور اجتماع کی آزادی بھی محدود ہو گی۔