کراچی : آل پارٹیز کانفرنس میں شریک جماعتوں کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی الیکشن نتائج کو مسترد کر دیا۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سینئررہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کو مسترد کرتے ہیں۔ یہ فری اینڈ فیئر الیکشن نہیں تھے،
شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے لیکن الیکشن کمیشن ناکام ہو گیا اس لیے چیف الیکشن کمشنر فوری طور پر مستعفی ہو جائیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ دیگر جماعتوں کو بھی انتخابی نتائج پر سنجیدہ تحفظات ہیں، ہم ان سے بات کریں گے۔
بلاول بھٹو نے سیاسی جماعتوں کو تجویز دی کہ اس وقت پارلیمانی فورم کو نہ چھوڑیں،ان کا کہنا تھا کہ پارلیمان میں جا کر بھی اس معاملے کو آگے لے کر جاوں گا۔