مولانافضل الرحمان کی سیاست دفن کرنے کا عزم کرلیا ہے،علی امین گنڈاپور

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان جیسے چاہیں نتائج کی جانچ کے لئے تیار ہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان سے مولانا فضل الرحمان کو شکست دینے والے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان جیسے چاہیں نتائج کی جانچ کے لئے تیار ہیں۔ وہ ووٹوں کی گنتی کرانا چاہیں تو بھی تیار ہیں۔ فضل الرحمان کی مرضی کے انتظامات کئے جائیں تو بھی مقابلے کے لئے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم مولانا فضل الرحمان کی سیاست دفن کرنے کا پختہ عزم کئے ہوئے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کبھی دوبارہ انتخاب میں اترنےکی حماقت نہیں کریں گے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اب شکست کا مارجن دُگنا ہوگا۔