امریکا ایران میں حکومت گرانا نہیں چاہتا ہے، جیمز میٹس

واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ امریکا ایران میں حکومت گرانا نہیں چاہتا ہے۔ ایران میں حکومت کو گرانے یا تبدیل کرنے کی باتیں قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران میں حکومت تبدیل کرنا یا گرانا نہیں چاہتا ہے البتہ امریکا کی ترجیح ایران کا مشرق وسطیٰ کے لئے منفی رویہ تبدیل کرانا ضرور ہے۔
امریکی وزیردفاع نے مزید کہا ہے کہ ایران کی جانب سے دہشت گردوں کو سپورٹ کرنے کے شواہد موجود ہیں۔ خطے میں قیام امن کے لئے اب ضروری ہو گیا ہے کہ ایران خطے میں اپنی فوج، خفیہ اداروں اور پراکسی کا استعمال بند کرے۔