کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی میں انتخابی نتائج تبدیل کئے گئے ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار اور شہباز شریف کے حلقے کھول لیں، سب پتہ لگ جائے گا۔
نجی ٹی وی کوانٹرویو میں مصطفی کمال نے کہا کہ انتخابات میں حصہ لینے والی 90 فیصد سیاسی جماعتوں نے الیکشن میں شرمناک ناکامیوں کے بعد انتخابات کے نتائج کو یکسر مسترد کر دیا ہے وہاں پر پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ بھی اسی کارونا روتے نظر آرہے ہیں ۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ڈاکٹرفاروق ستار اورشہبازشریف کے کراچی کے حلقے کھول لیں توسب پتا لگ جائے گا،رات کوفاروق ستارجیت رہے تھے صبح وہ ہارگئے،کراچی میں انتخابی نتائج تبدیل کیے گئے،ہمارے پولنگ ایجنٹس کوپولنگ اسٹیشنوں سے باہرنکالا گیا،کراچی کا خوف ہم نے ختم کیا،کراچی کا نتیجہ2 دن تک کیوں نہیں دیا گیا؟۔