پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں اعلیٰ سطح کے مذاکرات

اسلام آباد:حکومت سازی کیلئے مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلزپارٹی میں اعلیٰ سطح کے مذاکرات جاری ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سید خورشید شاہ، شیری رحمان اور فرحت اللہ پر مشتمل پاکستان پیپلز پارٹی کی مذاکراتی کمیٹی مسلم لیگ ن کے ساتھ مذاکرات کرنے کیلئے سردارایاز صادق کے گھر پہنچی جہاں باقاعدہ مذاکرات کا آغاز ہوا.

اس موقع پر خورشید شاہ نے کہاکہ اگر عمران خان نے اکثریت لی ہے تو آئیں اور حکومت بنائیں مگر ایک بات کہہ دوں بڑی مہربانی کی مگر سادہ اکثریت نہ آئی،پنجاب میں حکومت بننے اور نہ بننے سے ہمارا لینا دینا نہیں، ہمیں اپوزیشن میں بیٹھ کر ملک کے لیے کردار ادا کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے نتائج مسترد کردیے ہیں مگر اس کے باوجود پارلیمنٹ جانا ہےاُمید ہے حلف نہ لینے کی بات کرنے والی جماعتوں کو پارلیمنٹ میں جانے پر قائل کر لیں گے۔