انڈونیشیا میں 6.4 شدت کے زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہو گئی۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے لمبوک پر آنے والےزلزلے کے نتیجے میں 160 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ ہزاروں کی تعداد میں مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
ترجمان کے مطابق اس وقت سب سے زیادہ توجہ پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنا اور انہیں بچانا ہے، بہت سے زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ انڈونیشیا میں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں کیونکہ یہ زلزلوں کی فالٹ لائن ’ رنگ آف فائر‘ پر موجود ہے۔