مخالفین کی خواہشات کےباوجود ن لیگ پنجاب کی بڑی جماعت ثابت ہوئی،شہباز

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ مخالفین کی تمام تر خواہشات کے باوجود مسلم لیگ ن پنجاب کی سب سے بڑی جماعت ثابت ہوئی ہے۔

لاہور میں شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا،

اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن نےکہاکہ سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کیونکہ آپ سب نے جان لگائی، جو ہار گئے یا ہرائے گئے،

سب طوفان سے نکل کر آئے ہیں اور یہ سب کریڈٹ نواز شریف کی قیادت کو جاتا ہے جو قوم کی خاطر اپنی بیٹی کے ہمراہ بہادری سے جیل گئے۔

شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ن لیگ کی سینئر لیڈر شپ کے علاوہ نو منتخب ممبران اسمبلی نے بھی شرکت کی۔