ق لیگ کاحکومت سازی کیلئےتحریک انصاف کاساتھ دینےکافیصلہ

لاہور:مسلم لیگ ق نے حکومت سازی میں تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ق لیگ نےمسلم لیگ ن کے رابطوں کو مسترد کرتے ہوئے تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیااور یہ فیصلہ چوہدری شجاعت کی سربراہی میں پارٹی کے اعلیٰ سطح مشاورتی اجلاس میں کیا گیا ۔

اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیاکہ پہلے سے ہی تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد ہے اور اسے مزید مضبوط کرنے کے لیے مرکز اور پنجاب میں تحریک انصاف کا ساتھ دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سردار ایاز صادق نے پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی سے رابطہ کرکے ان سے (ن) لیگ کا ساتھ دینے کی درخواست کی تھی۔