اسلام آباد:نیب نے گزشتہ 9 ماہ کے دوران کرپٹ عناصر سے 2 ارب 20 کروڑ وپے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کروائے۔
اطلاعات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے کرپشن کے مختلف مقدمات میں نامزد 323 افراد کو گرفتار کیاملک کے مختلف علاقوں میں قائم احتساب عدالتوں میں ایون فیلڈ ریفرنس سمیت 1200 سے زائد ریفرنس دائر کیے جن میں سے بیشتر پر فیصلہ آچکا ہے، کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر ریفرنسز میں نامزد افراد کو احتساب عدالتوں سے قید اور جرمانے کی رقم ادا کرنے کی سزائیں سنائیں گئیں، عدالتوں سے سزا یافتہ مجرمان سے 2 ارب 20 کروڑ روپے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے۔