تاجکستان میں مسلح افراد کا حملہ، 4 غیر ملکی سیاح ہلاک

تاجکستان میں مسلح افراد کے حملے میں 2 امریکی سمیت 4 غیر ملکی سیاح ہلاک ہوگئے ہیں۔
تاجکستان کے وزیر داخلہ کے مطابق یہ حملہ اتوار کے روز دار الحکومت دوشنبے سے 150کلومیٹر کے فاصلے پر واقع دانجارا میں ہوا جہاں چاقوؤں اور آتشیں اسلحے سے لیس حملہ آوروں نے6 سائیکلسٹوں کے گروپ پر حملہ کرکے انہیں ہلاک کردیا۔
تاجک وزیر داخلہ نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں2 امریکی، ڈچ اور سوئٹزر لینڈ کے باشندے شامل ہیں جبکہ 2 سیاح زخمی بھی ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت تمام پہلوؤں کو سامنے رکھے ہوئے ہے اور ابھی یہ نہیں کہا جاسکتا کہ یہ حملہ دہشت گردی تھا یا چوری کی واردات۔