عمران خان کی وزرائے اعلیٰ اور وفاقی کابینہ کے ناموں پرمشاورت مکمل

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبرپختون اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ اور وفاقی کابینہ کیلئے ناموں کیلئے مشارت مکمل کر لی ہے۔

 

نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان ہفتہ کی دوپہر تک عہدوں سے متعلق حتمی فیصلے کر لیں گے اور عہدوں کے لئے ناموں کا اعلان خود کریں گے،اس سلسلے میں انہوں نے نے ڈاکٹر بابر اعوان کو بنی گالہ بلا لیا ہے،

 

جن سے حکومت سازی سے متعلق آئینی اور قانونی معاملات پر مشاورت ہو گی۔ واضح رہے کہ بابر اعوان اس سے قبل بھی عمران خان خلاف بنائے جانیوالے مختلف کیسز اور تحریک انصاف کے قانونی امور کو دیکھتے رہے ہیں۔