لندن ،ٹرمپ حامیوں کا بک شاپ پر حملہ، اسلامی کتابیں پھاڑ دیں

لندن : برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں مذہبی شدت پسندوں نے ٹرمپ کی حمایت میں احتجاج کرتے ہوئے ملک کی سب سے بڑی بُک شاپ پر حملہ کرکے اسلامی کتابوں کو پھاڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں مذہبی شدت پسند گروپ نے ٹرمپ کی حمایت میں لندن کے وسط میں واقع برطانیہ کی سب سے بڑی کتابوں کی دکان پر حملہ کردیا، بک شاپ پر حملہ کرنے والے شدت پسندوں کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نعرے بھی لگائے تھے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بک شاپ پر حملہ کرنے والوں کی تعداد ایک درجن سے زائد تھی، ان میں سے ایک شخص نے ڈونلڈ ٹرمپ کے چہرے کا ماسک پہنا ہوا تھا، مذکورہ شخص سمیت دیگر مظاہرین نے دکان میں موجود کتابوں کو پھاڑ دیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق مظاہرین کی جانب سے اسلامی کتابوں کو پھاڑا گیا اور ساتھ ساتھ دکان میں موجود عملے کو زد و کوب بھی کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے واقعے میں ملوث کسی بھی شخص کو تاحال گرفتار نہیں کیا ہے۔