سعودی حکومت نے مزید 100 پاکستانیوں کو بے دخل کردیا
سفری دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود سعودی حکومت نے انہیں گرفتار کر لیا اور3 ماہ قید میں رکھنے کے بعد بے دخل کردیا
لاہور: ملازمت کے لئے سعودی عرب جانے والے مزید 100 پاکستانیوں کو سعودی حکومت نے بے دخل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ملازمت کے لئے عرب جانے والے مزید 100 پاکستانیوں کو سعودی حکومت نے بے دخل کر دیا۔ جس کے بعد بے دخل افراد سعودی ایئرلائن کی 734 پر جدہ سے لاہور پہنچے۔
امیگریشن حکام نے تمام بے دخل مسافروں کو روکا اور ضروری کارروائی کے بعد مسافروں کو گھر بھیج دیا۔
مسافروں نے بتایا کہ وہ بہتر مستقبل کا خواب لے کر سعودی عرب گئے تھے تاہم سفری دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود سعودی حکومت نے انہیں گرفتار کر لیا اور3 ماہ قید میں رکھنے کے بعد بے دخل کردیا۔