تمام پاکستانی یوم آزادی جوش و جذبے سےمنائیں،عمران خان کاپیغام

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نےکہاہےکہ تمام پاکستانی یوم آزادی جوش اور جذبے سے منائیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور متوقع وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نےکہاکہ تمام پاکستانی یوم آزادی بڑے جوش اور جذبے سے منائیں ، انہوں نے کہاکہ قائد کے وژن کے مطابق نئے پاکستان کی طرف بڑھ رہےہیں۔