فیصل آباد: سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے کہاکہ گزشتہ روز مبینہ طور پر پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دونوں لڑکوں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کرنے کے شواہد نہیں ملے۔
میڈیا سے گفتگوکرتےہوئے سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) اشفاق خان کا کہناہے کہ دونوں لڑکے ڈاکو نہیں تھے،دونوں بے گناہ تھے،ارسلان اور عثمان کا کرمنل رکارڈ بھی نہیں ہے، سارا واقعہ ناکے پر پیش آیا۔
انہوں نے کہا کہ انکوائری ٹیم آج ابتدائی رپورٹ پیش کرےگی جبکہ مکمل رپورٹ آنے میں کچھ دن لگیں گےجبکہ پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہےہیں، جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔