چائے بنانے والے گل ظفر خان اب قانون سازی کریں گے

اسلام آباد: چائے بناکر روزی روٹی کمانے والا محنت کش گل ظفر خان اب قومی اسمبلی میں قانون سازی کریں گے۔
اندرون راولپنڈی میں ایک ہوٹل پر چائے بنانے والے گل ظفرخان این اے 41باجوڑ سےپاکستان تحریک انصاف کی سیٹ پر منتخب ہوئےہیں ۔
انہوں نے کہاکہ چائے بنانا میرا پیشہ ہے، یہی کام کرتے ہوئے آج ایم این اے بن گیااورمیرا ہدف ہے کہ قوم کے بچوں کو سیاست میں لاؤں۔گل ظفر نے کہا کہ ان کے پاس ایک ہی موقع ہے کہ اپنے علاقے کے مسائل حل کریں۔