پنجاب اسمبلی کا اجلاس 15 اگست صبح 10 بجے طلب

لاہور: گورنر پنجاب نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 15 اگست کی صبح 10 بجے طلب کرلیا۔
اطلاعات کے مطابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 15 اگست کو صبح 10 بجے طلب کرلیا ہے جس میں نو منتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔
نگراں صوبائی وزیر قانون ضیا رضوی نے کہا ہے کہ 15 اگست کو صرف نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب 16 اگست کو خفیہ رائے شماری سے ہوگا جس کے بعد وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لئے گورنر پنجاب کو سمری ارسال کی تھی جس میں اجلاس 15 اگست کو بلانے کی سفارش کی گئی تھی۔