کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ سندھ کیلئے مراد علی شاہ کو ایک مرتبہ پھر وزیراعلیٰ کیلئے نامزد کر دیاہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوکی زیرصدارت پیپلزپارٹی کی سندھ کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہواجس میں سندھ میں حکومت سازی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کیلئےمرادعلی شاہ کانام فائنل کردیا گیا،آغاسراج درانی اسپیکراورریحانہ لغاری کو ڈپٹی اسپیکرنامزدکرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ریحانہ لغاری سے قبل شہلا رضا 2013 سے 2018 تک ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کے فرائض انجام دیتی رہی ہیں۔
خیال رہے کہ قائم مقام گورنر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی 13 اگست کو صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلا چکے ہیں جس میں نو منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے۔