بغداد:عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ عراقی حکومت ڈالر کی حد تک ایران پرعائد امریکی پابندی کا احترام ضرور کرے گی لیکن بقیہ تمام پابندیوں پرعمل کرنا مشکل ہو گا۔ العبادی نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ ہم ایران کے ساتھ کاروبارمیں ڈالر کا استعمال نہیں کریں گے۔
العبادی اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ امریکا کی جانب سے ایران پر عائد کی جانے والی پابندیوں سے متفق نہیں ہیں لیکن انہیں اپنے ملکی مفاد کے لیے پابندیوں کو تسلیم کرنا پڑے گا۔ امریکا اور ایران داعش کے خلاف جنگ میں عراق کے اتحادی تھے۔