مکہ مکرمہ :مملکت میں کینیڈا کی مداخلت سے پیدا ہونے والے بحران کے باعث ایک ہزار سعودی ڈاکٹروں نے کینیڈا کے اسپتالوں کو خیر باد کہہ دیا۔ کینیڈا کی رائل فیکلٹی نے وزیراعظم سے مسئلہ حل کرنے کیلئے مداخلت کی درخواست کردی۔
عرب ٹی وی کے مطابق فیکلٹی کے سربراہ نے وزیراعظم سے ملاقات کی درخواست کی۔ اس موقع پر سعودی ڈاکٹروں کے اسپتالوں سے نکلنے سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے طور طریقے زیر بحث آئے۔ دوسری جانب کینیڈا میں اقامت پذیر سعودی طلبانے واضح کیا ہےکہ جس ویب سائٹ سے انکے نام سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ سعودی طلبانے کینیڈا میں کوئی رابطہ فورم قائم کیا ہے وہ بالکل بے بنیاد ہے ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں۔