الاسکا :امریکی ریاست الاسکا میں زلزلے کے شدیدجھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.5 ریکارڈ کی گئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق الاسکا کے پالمر میں واقع قومی سونامی وارننگ مرکز کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور سائنسدان پال ہانگ نے بتایا کہ ریاست کے تیل کی پیداوار والے علاقہ میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ کی وجہ سے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ،زلزلہ کا مرکز کاکٹووک گاؤں سے 64کلومیٹر جنو ب مغرب میں تھا۔
رپورٹ کے مطابق زلزلہ کی وجہ سے سونامی سے متعلق کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی، زلزلہ کے جھٹکے الاسکا سے 644کلومیٹر جنوب میں بھی محسوس کئے گئے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ کی شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی۔ اس کے بعد 6.0کی شدت کے کئی آفٹر شاکس محسوس کئے گئے۔