اسلام آباد:وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے نامزد وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارسے متعلق آنے والوں خبروں کے بعد نیب نے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں کہاگیاہےکہ عثمان بزدار کسی کیس میں مطلوب نہیں ہیں ۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عثمان بزدارنے الیکشن میں جانے سے پہلے نیب سے رجوع کیاتھا اور نیب نے 6جون 2018کوعثمان بزدارکوکلیئر قرار دیا تھا، تاہم اب نامزد وزیراعلی پنجاب کسی بھی کیس میں مطلوب نہیں ہیں۔