گجرانوالہ :گجرانوالہ میں ڈاکٹروں کی غفلت سے نو مولود بچہ جاں بحق ہو گیا ، ورثانےشدید احتجاج کیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق گجرانوالہ کے نواحی علاقہ کارہائشی نوجوان اپنے شیرخوار بچے کوعلاج کی غرض سے گو جرانوالہ سرکاری ہسپتال لے کر آیا تھا جو ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کی وجہ سے جاں بحق ہو گیا ،
بچے کے ورثانے اجتجاج کر تے ہوئے ڈاکٹروں پر الزام عائد کیا ہے کہ ان کی غفلت کی وجہ سے بچہ جاں بحق ہوا ۔