کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما اور میئر کراچی وسیم اختر کی سرکاری گاڑی گن پوائنٹ پر چھین لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق میئرکراچی وسیم اختر بھی اسٹریٹ کرائم کا شکار ہوگئےکراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان بخاری میں وسیم اختر کی سرکاری گاڑی چھینی گئی جہاں مسلح ملزمان نے اسلحہ کے زور پر ان کے ڈرائیور سے گاڑی چھینی۔
وسیم اختر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تھانے میں ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست جمع کرادی ہے۔
دوسری جانب ڈی آئی جی ساؤتھ نے واقعے پر ایس ایچ او تھانہ درخشاں کو معطل کردیا۔