اللہ نے میرے گھر کی رونقیں واپس لوٹا دیں۔والدہ نوازشریف

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد جاتی امراء اپنی رہائش گاہ پہنچے تو سب سے پہلے اپنی والدہ سے ملاقات کی۔نواز شریف کی والدہ نے اپنے بیٹے کی واپسی پر خدا کا شکر ادا کیا اور پیار کیا۔
سابق وزیراعظم کی والدہ نے کہا کہ اللہ نے میرے گھر کی رونقیں واپس لوٹا دیں، اللہ میرے بچوں کو صحت، تندرستی کے ساتھ لمبی زندگی عطافرمائے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سزا کی معطلی اور رہائی کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور ان کا ضمیر مطمئن تھا۔