چکوال میں دہشت گردی کامنصوبہ ناکام،2دہشت گرد گرفتار

 

چکوال:سی ٹی ڈی پنجاب نے چکوال میں کارروائی کرتے ہوئے محرم الحرام میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا تے ہوئے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا،زیر حراست دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا جبکہ مزید تحقیقات کے لئے دونوں دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیاہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ نے محرم الحرام میں دہشت گردی کے مذموم منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم کے2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے ،حراست میں لئے گئے دونوں دہشت گردوں نے محرم الحرام میں فساد پھیلانے کے لئےشہر میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنایا ہوا تھا،خفیہ اطلاع ملنے پرسی ٹی ڈی نے چکوال میں کارروائی کرتے ہوئے 2دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا،گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے بتایا جا رہا ہے، دہشت گردوں میں عبدالحمید اور عابد رحمان شامل ہیں جن کے قبضہ سے بھاری مقدار میں بارودی مواد اسلحہ اور خود کش جیکٹ برآمد ہوئی ہے،دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔