اداکارہ نور کا شو بز میں واپسی کا فیصلہ

 

لاہور :پاکستان کی نامور اداکارہ نور نے شوبز میں واپسی کا فیصلہ کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔واضح رہے کہ چند ماہ قبل اداکار نور نے شوبز کو خیر باد کہنے کا اعلان کیا تھا ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ کے لیے شوبز کو خیر باد کہہ رہی ہیں چونکہ وہ ایک روحانی شخصیت کی بیت ہو چکی ہیں لہٰذا وہ اب شوبز میں رہنے کا ارادہ نہیں رکھتیں۔

اداکارہ نور وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے کافی متاثر ہیں اور ان کی شخصیت میں تبدیلی کی وجہ بھی وہی بتائی جاتی ہیں۔ نور کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ آج کل ٹی وی چینل پر میزبانی کا ارادہ رکھتی ہیں اس حوالہ سے مختلف ٹی وی نیٹ ورک کے ساتھ ان کے رابطے جاری ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی شوبز میں واپسی کا فیصلہ ان کا ذاتی ہے اور وہ کسی بھی مارننگ شو کی میزبانی کرنے کی خواہش مند ہیں۔ اداکارہ نور کے قریبی ساتھی آرٹسٹوں کا اس حوالہ سے کہنا ہے کہ ان کے اپنے سابق شوہر عون چودھری کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں اور مالی مشکلات کے باعث انہوں نے دوبارہ شوبز میں واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔