دبئی :متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیاکپ پر بھی فکسنگ کے کالے بادل منڈلانے لگے ہیں، افغانستان کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد کو بھارت کی اہم شخصیت کی جانب سے فکسنگ کی آفر کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایشیاکپ میں افغانستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد کو فکسنگ کی پیشکش کی گئی ۔
تاہم انہوں نے فوراً انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے انٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کر دیا جس کے بعد انٹی کرپشن یونٹ نے ان کا انٹرویو بھی ریکارڈ کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق محمد شہزاد کو مبینہ طور پر افغان کرکٹ لیگ کے فرنچائز کے بھارتی مالک نے فکسنگ کی پیشکش کی تاہم یہ معلوم نہیں ہوا کہ یہ آفر کیا تھی اور کس ٹیم کیخلاف کھیلے گئے میچ کیلئے ہوئی۔