راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کی ٹکرسے پولیس اہلکار جاں بحق

 

اسلام آباد :پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کی ٹکر سے پنجاب پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہو گیا۔ذرائع کے مطابق راجہ پرویز اشرف کی گاڑی ان کا ڈرائیور چلا رہا تھا،جاں بحق ہونے والا پنجاب پولیس کا ملازم تھا جس کا نام ذیشان عباسی تھا اوروہ راولپنڈی پولیس لائنز میں تعینات تھا۔

پولیس کے مطابق گاڑی کو ڈرائیور سمیت علاقے کے تھانے میں بند کر دیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے کانسٹیبل کی لاش پمزاسپتال منتقل کر دی ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم فی الوقت حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔