امل قتل کیس میں اہم پیشرفت، فرار ملزم خالد گرفتار

ملزم خالد کا ساتھی شہزاد 13 اگست کو اختر کالونی کے قریب پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ، رکشہ اور موبائل فون بھی برآمد ہوا، کراچی پولیس چیف

               
September 25, 2018 · اہم خبریں, شہر گزشت, قومی

کراچی: گزشتہ ماہ مبینہ پولیس مقابلے میں 10 سالہ بچی امل عمر کے قتل کیس میں ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے اور واقعے کے روز مقابلے کے بعد فرار ہونے والے ملزم خالد کو گرفتار کرلیا گیا۔
کراچی پولیس چیف امیر شیخ کا کہنا ہے کہ ملزم خالد رکشا ڈرائیور ہے اورہجرت کالونی کارہائشی ہے،آرٹلری میدان تھانےکی پولیس نےملزم کو مقابلےکےبعدگرفتارکیا۔
ملزم خالد کا ساتھی شہزاد پولیس مقابلے میں ماراگیاتھا، ملزم کے قبضے سےاسلحہ،رکشااور موبائل فون برآمد ہوا ہے۔
ملزم نے مزید 7 وارداتوں کااعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بیان دیا کہ واقعے کے روز 3 وارداتیں کی تھیں،وارداتیں رکشے میں کرتے تھے۔
واضح رہے گزشتہ ماہ 13 اگست کی شب کراچی میں ڈیفنس موڑ کے قریب اختر کالونی سگنل پر مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ملزم کے ساتھ ساتھ جائے وقوع پر موجود گاڑی کی پچھلی نشست پر بیٹھی 10 سالہ بچی امل بھی جاں بحق ہوگئی تھی۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے امل عمر کے جاں بحق ہونے کے معاملے کی سماعت کے دوران پولیس ٹریننگ اور قواعد میں ضروری ترامیم، پرائیویٹ اسپتالوں میں زخمیوں کے علاج اور واقعے کے ذمہ داران کے تعین کے لیے ایک کمیٹی قائم کردی۔