حیدرآباد: حیدرآباد میں 6 سالہ کم سن بچی ارمش کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، بچی کو اسی کی ماں نے قتل کیا۔ارمش کی ماں شگفتہ نے اپنی بیٹی کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔
ایس ایس پی عدیل چانڈیو کے مطابق ملزمہ نے اپنی بیٹی کوقتل کرنے کا اعتراف کرتےہوئے بتایاکہ آئے دن گھر پر جھگڑا ہوتا تھا اور نوبت طلاق تک پہنچ گئی تھی،انہوں نے اعتراف کیاکہ انہوں نے بچی کو سیرپ پلایا، پھر اس کی ناک دبا کر قتل کیا۔
ایس ایس پی عدیل چانڈیو کے مطابق بچی کی ماں بظاہر نفسیاتی مریضہ لگتی ہے، خاتون نے آج بھی کٹ لگا کر خود کو زخمی کرلیا تھا۔بچی کی ماں کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس سے مزید تفتیش کی جاری ہے۔