حکومت چلانے کیلئے وژن ہوناچاہیےجوعمران خان کےپاس نہیں،حمزہ

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نےکہاکہ حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا،بجلی ،گیس سمیت دیگراشیاکی قیمتیں بڑھادی گئیں،

انہوں نے کہاکہ حکومتیں چندے سے نہیں چلتی اس کے لئے وژن کا ہونا ضروری ہے جو کہ خان صاحب کے پاس نہیں۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے این اے 124 میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے ہونے والی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ عمران خان جعلی مینڈیٹ لےکراقتدارمیں آئے،عمران خان کے پاس کوئی وژن نہیں ، 2013 میں 16 ،16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، نوازشریف نے ملک سے لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیا،نوازشریف نے عوام سے جووعدہ کیااسے پوراکیا۔

انہوں نے کہاکہ نیازی صاحب جتنا مرضی جھوٹ بول لو، جھوٹ کے پائو ں نہیں ہوتے،جہاں جاتاہوں لوگ کہتے ہیں ووٹ نوازشریف کودیے جعلی خان کہاں سے آگیا۔