اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

کراچی: اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کردیا جس کے بعد شرح سود 8.5 فیصد ہوگئی تاہم اس کااطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔
اطلاعات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کیا جارہا ہے شرح سود 7.5 سے بڑھا کر 8.5 فیصد کردی گئی ہے ، اعلامیے کے مطابق خام تیل کی قیمتوں کی وجہ سے جاری خسارے میں اضافہ ہوا، ملک میں مہنگائی بڑھنے سے حقیقی شرح سود کم ہوئی، عالمی معاشی حالات سے نمٹنا پاکستان کے لیے چیلنج ہے۔