بھارتی فوج کی پاکستان کےسول ہیلی کاپٹرپرفائرنگ قابل مذمت ہے،خورشید شاہ

اسلام آباد:سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کی پاکستان کے سول ہیلی کاپٹر پر فائرنگ قابل مذمت ہےلیکن بھارت کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کیا جا سکتا ۔سابق قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کاکہناتھاکہ بھارت اندرونی خلفشارسے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان سے اختلافات کوہوادے رہاہے،انہوں نے کہاکہ چھیڑ چھاڑسے بھارتی عوام کوطاقت کے جھوٹے فریب میں مبتلارکھناچاہتاہے،پاکستان ایٹمی طاقت ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین عسکری قوت بھی ہے،بھارت کو ہمارے زورِ بازو کا خوب اندازہ ہے،بھا رت بزدلانہ کارروائیوں سے عوام کو اپنی برتری کاجھوٹاتاثردیتارہتاہے۔