منشابم کیس:پی ٹی آئی کےکرامت کھوکھراورندیم عباس نےمعافی نامےجمع کرادیے

اسلام آباد : منشا بم کیس میںپی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کرامت کھوکھر اور ندیم عباس بارا نے معافی نامے جمع کرادیے۔

منشا بم کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہاکہ ملک کو چلنے کی ضرورت ہے ، ضروری ہوا تو 4، پانچ لوگوں کے خلاف کارروائی کریں گے، ہمیں ملک میں صاف ستھری حکومتیں چاہئیں انہی باتوں کی وجہ سے رات کو تین گھنٹے بھی نہیں سوپاتا۔

چیف جسٹس نےریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ملک ندیم عباس صاحب ، ذرا روسٹرم پر تشریف لائیں ، آپ کے حوالے سے اچھی چیزیں سامنے نہیں آرہیں اب آپ رکن اسمبلی ہیں ، بدمعاشی بند کردیں کیا رکن اسمبلی کو زیب دیتا ہے کہ کلاشنکوف لے کر پھرے۔

چیف جسٹس ثابق نثار نے مزید کہاکہ منشا کھوکھر کوو دیکھ کر 4 لوگ اور بھی یہی کام کریں گے ، جب رکن اسمبلی کہے گا ’ اوئے ڈی آئی جی ساڈے بند چھڈ‘ تو کیا تاثر جائے گا ، بدمعاشی کرنا ، تھانے جا کر لوگوں کو چھڑانا بند کردیں۔