پرویزمشرف بہت تیزی سےکمزورہورہےہیں وطن واپس نہیں آسکتے،ڈاکٹرمحمدامجد

دبئی : آل پاکستان مسلم لیگ کے سابق چیئرمین ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف نامعلوم بیماری کی وجہ سے بہت تیزی سے کمزور ہورہے ہیں، اسی وجہ سےپاکستان نہیں آسکتے۔
خیال رہےکہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سپریم کورٹ میں این آر او عملدرآمد کیس کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ پرویز مشرف ریڑھ کی ہڈی کا بہانہ کرکے نکل گئے، باہر جاکر ڈانس کرتے ہیں۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے سابق صدر کے وکیل کو ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے مشرف کی واپسی کا شیڈول بتائیں جس پر سابق صدر کے وکیل کا کہنا تھا پرویز مشرف بزدل نہیں ہیں، اگر ان کے آنے جانے پر پابندی نہ لگائی جائے تو وہ واپس آسکتے ہیں۔
چیف جسٹس نے یہ بھی کہا تھا کہ کیا پرویز مشرف کیلئے علیحدہ قانون ہے، ایک ہفتے میں جواب دیں کہ وہ وطن واپس آرہے ہیں یا نہیں جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی تھی۔