گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سی این جی کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ

کراچی: حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سی این جی ایسوسی ایشنز نے قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہےاور یہ فیصلہ سی این جی پمپس مالکان کے اجلاس میں کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق سندھ میں کل سے سی این جی کی قیمت میں 22 روپے فی کلو اضافے کا امکان ہے جس کے بعد سی این جی کی فی کلو ممکنہ قیمت 104 روپے تک ہوجائے گی۔

سی این جی ایسوسی ایشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اندرون سندھ سی این جی کی قیمت 100 روپے کلو قیمت رکھنے کی بات ہو رہی ہے۔