گرفتاری کامذاق زیادہ دیر چلنےوالانہیں،لوگ عمران کےبغض کوجان چکےہیں،حمزہ

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہبازنے کہاکہ قومی لیڈ رکی گرفتاری کا مذاق زیادہ دیر چلنے والا نہیں ہے،

انہوں نے کہاکہ شہباز شریف نے نواز شریف کی قیادت میں ملک سے اندھیرے دور کیےاورمختلف منصوبوں میں قوم کے 2300 ارب روپے بچائے ۔

اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہاکہ شہباز شریف کی گرفتاری تماشا بنا دیا گیا ہے اور لوگ عمران خان کے بغض کو جان چکے ہیں، دودھ کادودھ، پانی کا پانی ہونے تک جان نہیں چھوڑیں گے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ جس ٹھیکیدار کا ٹھیکہ منسوخ کیا گیا وہ نیب سے پلی بارگین دے کر رہا ہوا، خیبرپختونخوا میں 70 ارب کا میٹرو منصوبہ کھنڈر بن چکا ہے۔